تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کویت میں داخلے کا نیا طریقہ متعارف

کویت سٹی: کرونا ویکسین حاصل کرنے کے بعد کویت کی جانب سے ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لئے صحت کا نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کویت کے رونامہ القبس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خاص مقدار میں کرونا ویکسین کی دستیابی کے بعد حکومت کی جانب سے صحت سے متعلق ایک نیا سیٹ اپ متعارف کرایا جائے گا، جس میں ملک میں داخل ہونے والے افراد کے لئے ایک خاص ڈیٹا ترتیب دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ممالک جو کویت کی جانب سے کرونا سے استثنیٰ قرار دئیے گئے ان کے شہریوں کو کویت میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ کویت میں داخلے کے وقت کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پیش کرے، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کو کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس کے علاوہ کویت میں داخلے کے وقت پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کی جائے، جس میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہو کہ متعلقہ شخص دو ہفتے قرنطینہ میں گزار چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کویت، غیرملکیوں کو کرونا ویکسین دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کویت کے ساتھ کورونا ویکسین کی فراہمی کا معاہدہ طے کرلیا تھا، حکام کی منظوری کے بعد مذکورہ ویکسین آئندہ سال فراہم کردی جائے گی۔

امریکی کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اعلان کیا کہ انہوں نے کویت میں وزارت صحت کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت عالمی وبا کوویڈ نائنٹین کی روک تھام کیلئے آر این اے پر مبنی ویکسین بی این ٹی162کویت کو فراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -