جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

کویت : چارغیرملکیوں نے ایک ساتھ عمارت سے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت : ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے چار تارکین وطن نے ایک ساتھ بلند عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشترکہ طور پر عمارت سے کودنے والے چاروں افراد کی جانیں خوش قسمتی سے بچ گئی ہیں لیکن وہ اپنے ہاتھ پاؤں تڑوا بیٹھے ہیں۔

اس حوالے سے کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے السالمیہ علاقے کے ایک فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے والے 4 ایشیائی شہریوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کویتی جریدے الرای نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں زخمی غیرملکیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ جس فلیٹ کی بالکونی سے چاروں ایشیائی شہریوں نے چھلانگ لگائی تھی وہ ایک جوئے کا اڈہ تھا۔

تحقیقات میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے ڈر سے انہوں نے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ چاروں افراد سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں