تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کویت: ملازمین اب کس وقت کام کرسکیں گے؟

کویت کی سول سروس کونسل نے سرکاری اداروں میں لچکدار ورکنگ سسٹم نافذ کرنے کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تجویز وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی تھی، جس میں ملازمین کو 7 بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان حاضری کی مدت کے ساتھ، اور دوپہر ڈیڑھ سے ساڑھے 3 بجے کے درمیان برخاستگی کی مدت کے ساتھ، لچکدار گھنٹے کام کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

سول سروس کونسل کی جانب سے سرکاری اداروں کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنی نوعیت اور ترجیح کے مطابق لچکدار نظام یا مدت نظام میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس سے ملازمین کو 30 منٹ کی رعایتی مدت کے ساتھ سات گھنٹے کام کرنے کا موقع مل سکے گا۔

کویت میں نافذ کئے گئے اس نئے نظام کے کئی فوائد ہیں، بشمول اس سے سرکاری اداروں میں کارکنوں کو لچکدار طریقے سے داخلے اور نکلنے کا حق ملتا ہے۔

اس کے علاوہ ملازمین کو سرکاری کام کے اوقات کے آغاز یا اختتام پر رعایتی مدت سے مستفید ہونے کی اجازت ہوگی، جبکہ اس نئے نظام سے ملازمین کے اطمینان اور ان کے کام کے نظام الاوقات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرکے بہترین رزلٹ حاصل کرنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -