جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کویت میں فیملی سمیت 4 اقسام کے ویزوں سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں حکومت کی جانب سے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزوں کے اجرا کے معاملات کو بہتر بنانے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق کویتی ادارہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے لئے چار اقسام کے ویزوں کے اجرا کی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کویتی ادارہ امیگریشن کے مطابق ملک میں سیاحت کی غرض سے کویت آنے والے اب ڈیجیٹل ویزہ اپلائی کرسکیں گے جس کا دورانیہ تین ماہ کا ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق وہ غیرملکی جو کویت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں وہ اپنے اہل خانہ کیلیے بھی مذکورہ سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، علاوہ ازیں تجارتی یا بزنس ویزے اور سرکاری وفود کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

کویتی امیگریشن کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجرا کیلیے فراہم کی جانے والی نئی سہولت کا مقصد روایتی کاغذی طریقہ کار کو ختم کرنا اور جدت اختیار کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف ملکی خدمات کی بہتری کا عکاس ہے بلکہ اس سے کویت کی اقتصادی و سیاحتی اہمیت کو بھی مزید مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ کویت میں نئے قانون کے تحت نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کیلیے لازمی الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم نافذ العمل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں یہ قانون غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے آرٹیکل 18 کے تحت نافذ کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا ہے۔

پبلک اتھارٹی فار مین پاور (پی اے ایم) نے یکم جولائی 2025 کو سسٹم کا آغاز کیا جو کویت میں ڈیجیٹل تبدیلی اور لیبر مارکیٹ کے ضابطے کیلیے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔

کویتی خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سسٹم کی لانچنگ کے چند گھنٹوں کے اندر 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جو آجروں اور غیر ملکی ملازمین کی طرف سے وسیع بیداری اور تیاری کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں