تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کویت نے ملازمت کے دروازے کھول دیے، بھرتیاں شروع

کویت نے غیر ملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے کھول دیے، گھریلو ملازمین کی بھرتی کی اجازت دے دی گئی۔

کویتی میڈیا کے مطابق گھریلو ملازمین سے متعلق کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ کابینہ نے گھریلو ملازمین کی بھرتیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کابینہ نے طے کیا ہے کہ 17 جنوری سے گھریلو ملازمین کی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں دیگر ممالک سے آنے والے تمام مسافروں سے ایئرلائنز پی سی آر ٹیسٹ کے لیے فیس اور قرنطینہ کے اخراجات وصول کریں گی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کا ہی قابل قبول ہوگا۔

مسافر کو کویت پہنچنے پر کورونا منفی ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا اور منفی ٹیسٹ کا نتیجہ کویت ایئرپورٹ پر پیش کرنے تک زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے کا ہو۔

Comments

- Advertisement -