کویت کی پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (PACI) نے 583 افراد کے رہائشی پتے حذف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی یا تو بلڈنگ مالک کے اعلان کی بنیاد پر یا متعلقہ بلڈنگ ختم ہو جانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے اس تبدیلی سے متاثر ہونے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر ”پاسی” کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں۔
متاثرہ افراد کو ضروری معاون دستاویزات فراہم کرکے اپنے پتے کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاہم ایسا نہ کرنے والے شخص کو 100 دینار جرمانہ ہو سکتا ہے۔
آپ کا پتا درست ہے یا نہیں اس کی تصدیق paci کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنا بطاقہ نمبر لکھ کر کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعدد افراد کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جن افراد نے اپنے اسپانسرز کے ساتھ وزٹ ویزا کے دورانیہ سے زیادہ قیام کیا ہے۔ ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
کویت ایئرویز نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
وزارت کے مطابق اوور اسٹائرز اور ان کے اسپانسرز، درست رہائشی اجازت نامے رکھنے کے باوجود، وزٹ ویزا کے ضوابط اور ان کے دستخط شدہ وعدوں کی شرائط پر عمل کرنے میں ناکامی پر ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔