ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی نشہ کرتے پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی نشہ کرتے پکڑا گیا، اہلکار کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے شہر ہوالی گورنری کے تھانے میں تعینات پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی منشیات لیتے پکڑا گیا جسے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اہلکار تھکاوٹ کا شکار تھا اور ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر رہا تھا جب وہ ڈیوٹی پر آیا تو نشے میں دیکھ کر اہلکاروں کو اس پر شبہ ہوا۔

- Advertisement -

پولیس اہلکاروں نے شبے پر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے نشہ آور چیزیں برآمد کیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلکار کو ضبط شدہ منشیات کے ساتھ انسداد منشیات ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کویت میں گزشتہ سال منشیات کے عادی 144 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 61 فیصد مقامی جبکہ دیگر غیرملکی شہری بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں