تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویت میں‌ شہزادے سمیت 7 مجرموں‌ کو پھانسی

کویت سٹی: کویت نے انصاف کی مثال قائم کرتے ہوئے شہزادے سمیت 7 مجرموں کو پھانسی دے دی۔

کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے فرد شہزادہ فیصل عبداللہ الجبار الصبا کو قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی گئی، شہزادہ فیصل نے سال 2010 میں ایک اور شہزادے کو قتل کر دیا تھا۔

کویت حکومت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کیا گیا اور کویت نے دنیا بھر کےلیے انصاف کی فراہمی کے معاملے میں ایک مثال قائم کردی۔

کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق شہزادے سمیت دیگر چھ مجرموں کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی،دیگر مجرموں کا تعلق فلپائن، مصر، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش سے تھا جنھیں قتل، اقدام قتل، اغوا اور زیادتی کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

سرکاری بیان کے مطابق فلپائن اور ایتھوپیا سے تعلق والے مجرم گھریلو ملازمین تھے جنہوں نے دوران ملازمت اپنے مالک گھرانے کے افراد کو قتل کیا تھا جب کہ پھانسی پانے والوں میں کویت کی ہی ایک خاتون بھی شامل ہے جس پر شادی کی ایک تقریب کے دوران خیمے کو آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

مجرمہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں آگ لگائی تھی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -