تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کویتی شہریوں کے لیے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں تین ماہ کے بعد کورونا کے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں 3 ماہ بعد 1 ہزار 709 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، قبل ازیں روزانہ کی بنیاد پر کیسز اس سے کم رپورٹ ہورہے تھے۔

رواں سال 3 مارچ کو کویت میں 1 ہزار 716 وبائی کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد سے یہ تعداد گھٹ گئی تھی لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے کیسز بڑھنا شروع ہورہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1709 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کویتی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4 کورونا مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔ ملک میں اب تک 3 لاکھ 23 ہزار 257 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کویت میں مجموعی طور پر 1 ہزار 810 کورونا مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزرے ہوئے چوبیس گھنٹے میں 1316 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 232 ہوگئی۔ کویت میں کورونا کے فعال کیسز 15 ہزار 315 ہیں جن میں سے 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -