پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کویت کے وزیر اعظم کابینہ سمیت مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے وزیر اعظم نے وزیرداخلہ کے خلاف  تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعد کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے دس اراکین نے وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک پیش کی تھی۔

ایوان میں تحریک آنے کے بعد وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الصباح نے کابینہ سمیت حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا اور اپنا استعفیٰ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو ارسال کردیا۔

- Advertisement -

کویتی امیر کے ترجمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر شیخ صباح الاحمد نے استعفے منظور کرلیے تو قانون کے مطابق کابینہ تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد امیر نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کریں گے جس کے بعد آئندہ سال ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ خالد الجراح الصباح کویت کے شاہی خاندان کے فرد اور سینئر رکن پارلیمنٹ ہیں۔

قانون کے مطابق اگر کویت میں کسی بھی حکومتی رکن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو وزیر اعظم سمیت کابینہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفیٰ ہونا ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، خالد الجراح نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کی تردید کر کے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں