منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کویت نے غیرملکیوں سے متعلق اہم قانون معطل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت نے بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے ملک سے 6 ماہ غیر حاضر رہنے سے متعلق قانون ‏معطل کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق کورونا بندوشوں کے باعث بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے لیے 6 ماہ ‏سے زائد بیرون ملک رہنے کا قانون فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔

وہ تارکین وطن کویت میں داخل ہونے کے اہل ہیں جن کے رہائشی اقامے جائز ہوں اور ان کے ‏واپس آنے پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

کویت کی رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے واضح کیا ہے کہ رہائشیوں کے بیرون ملک ہونے ‏کے باوجود ‏MOI‏ ویب سائٹ پر رہائشی اقاموں کی آن لائن تجدید ہرطرح کے ویزا کے لیے جاری ‏رہے گی۔

فیملی ویزا رکھنے والے بھی اپنے رہائشی اقاموں کی آن لائن تجدید کروا سکتے ہیں بشرطیکہ ان ‏کے پاسپورٹ کی میعاد ایک سال سے زیادہ ہو کمپنیوں کو کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہو۔
واضح رہے کہ کویت کی وزراء کونسل نے غیرملکیوں کی مملکت میں داخلے اور کورونا وبا سے ‏نمٹنے کے لیے ‏کیے گئے نئے فیصلوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

حکومتی ترجمان طارق المزرم کے مطابق تارکین وطن یکم اگست ‏سے مملکت میں داخلے کی ‏اجازت ہو گی جس کے لیے طے شدہ شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے۔

ان شرائط میں ویکسینیشن سرفہرست ہے، وہ غیرملکی جو کویت آنا چاہتے ہیں ان کے لیے کورونا ‏‏ویکسینیشن جو کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسینز ہیں کا سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا۔

کویت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ‏‏ویکیسنز کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پی سی آر ٹیسٹ جو کہ 72 گھنٹے سے پہلے کا نہ ہو اور اس میں واضح کیا گیا ہو کہ ‏‏متعلقہ شخص کورونا کا شکار نہیں ہے۔

مملکت میں داخلے پر 7 یوم گھریلو قرنطینہ لازمی ہوگا اور پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ ‏‏ختم کر دیا جائے گا۔

حکومت نے بغیر ویکسینیشن شہریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، جب تک ‏‏منظور شدہ ویکسینز کی دو خوراکیں نہ لگا لی جائیں کسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ‏‏ہو گی البتہ وہ افراد جو استثنیٰ کے زمرے میں آتے ہوں ان کے لیے ویکسینیشن کی شرط ضروری ‏‏نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں