ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق،

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : کویت میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری موقع پر جان کی بازی بازی ہار گئے، دو زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے ہائی وے روڈ 6.5 رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گئی۔

گاڑی میں4 پاکستانی اور ایک بھارتی شہری سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری (جس کا تعلق کشمیر سے تھا) کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اندوہناک حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو فائر فائٹرز، سیکورٹی اور طبی ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ اگلی سیٹ پر بیٹھے دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تین افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آج ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا جبکہ باقی دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پول؛یس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اس کے کئی امکانات ہو سکتے ہیں کیونکہ اس قسم کے حادثے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔

اس قسم کے ٹریفک حادثات میں گاڑی کا ٹائر پھٹنا، تیز رفتاری یا گاڑی کے دیگر نقص کے نتیجے میں بھی ایسا حادثہ رونما ہوسکتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں