پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

’کویت کا موسم کیسا رہے گا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کے موسم کے حوالے سے العجیری سائنسی مرکز نے پیش گوئی کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ابھرتا ہوا موسم، جو زوال کے موسم کی پہلی علامت اور سہیل ستارے کا دوسرا موسم ہے، جس کا مملکت میں آغاز ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میدانی علاقوں میں رات میں معمولی ٹھنڈک کا احساس ہے، درجہ حرارت معتدل رہنے کے ساتھ، رات کے اوقات میں طوالت دیکھی جارہی ہے۔

بیان کے مطابق یہ موسم 13 دن تک جاری رہتا ہے، اور اس کا زائچہ خاص طور پر 6 ستمبر کو شروع ہو کر 18 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔

مرکز کا کہنا ہے کہ صفری کے موسم میں درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کا سامنا رہتا ہے، آسمان کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے، جبکہ ہوا کے فعال ہونے پر ریت اور مٹی کے طوفان بننے کے مواقع ہوتے ہیں۔

مرکز میں نشاندہی کی گئی کہ کویت کے پاس (صفری) سیزن میں داخل ہونے کی ایک اور تاریخ ہے، جو خزاں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ملتی ہے اور موجودہ ماہ کے آخری تہائی حصے میں 26 دن رہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں