کویتی موسمیات کے ماہر عیسیٰ رمضان نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ کل سے بارش کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ یہ خطے کے لئے اچھی خبر ہوگی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی ماہر نے بادلوں میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ نمی میں اضافے کے ساتھ ہوائیں جنوب مشرق کی طرف چلیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شمال مغربی ہواؤں اور رات کے وقت موسم خزاں کا معتدل موسم، اور نومبر میں کم موسم کے تسلسل کے ساتھ ماہ کے آخر میں موسمی بارش کے دوبارہ آنے کے امکانات ہیں،بکھرے بادل ہفتہ اور اتوار کو جاری رہیں گے۔
دوسری جانب کویت میں کیمپنگ سیزن سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا، کویت میونسپلٹی کی کمیٹی نے بالآخر کیمپ لگانے کے لیے 19 سائٹس کی منظوری دے دی۔
گزشتہ روز اپنی میٹنگ کے دوران، کویت میونسپلٹی کی کمیٹی نے ان سائٹس کا مطالعہ اور اپ ڈیٹ کیا جہاں کیمپنگ کی اجازت دی گئی ہے اور بالآخر کیمپ لگانے کے لیے 19 سائٹس کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اس سال العیون علاقے کے قریب سابقہ سائٹس میں سے ایک کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کیمپنگ سیزن کا آغاز اس سال 15 نومبر سے ہوگا جبکہ اگلے سال 15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کی اجازت دو علاقوں شمال میں ایریا 10 اور جنوب میں ایریا 9 میں ہوگی۔