جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کویت : ورک ویزے جاری کرنے سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی : بیرون ملک سے کارکنان کی بھرتی کیلئے کویتی حکومت نے ورک پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یاس کا حتمی فیصلہ وزراء کونسل کی ہیلتھ کمیٹی کے اختیار میں ہے جو ورک پرمٹ کو دوبارہ جاری کرنے کے طریقہ کار کو قائم کرنے کی مجاز ہے۔

ذرائع کے مطابق60 سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کے ویزوں کی تجدید کو روکنے کا فیصلہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے۔

- Advertisement -

کویتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہائی اسکول ڈپلوما اور اس سے کم قابلیت کے 60سال یا اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی یہ فیصلہ نئے سال2021سے نافذالعمل ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیشتر سرکاری اداروں کی خاص طور پر اس آبادیاتی فیصلے کے اثرات سے متعلق رائے ہے کہ اس کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی جانی چاہیے جو طویل عرصے تک ملک کی بہتری کیلئے کام کرے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اس معاملے کو پیش کرنے کے بعد متعلقہ حکام سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں