تازہ ترین

وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں بینچ پر اعتراضات اٹھا دئیے

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آڈیولیکس کمیشن کیس...

عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

کویت میں 2 بھارتیوں کی خودکشی، گراں فروشی پر ایک گرفتار

کویت میں دوبھارتی باشندوں نے خود کشی کرلی جب کہ 3گنا زیادہ قیمت پر فیس ماسک فروخت کرنے والے ایک بھارتی کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب ٹائمز کے مطابق فروانیا اور منگف کے علاقوں میں خودکشی کے واقعات روپورٹ ہوئے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹی بھجوادیا ہے۔

پولیس نے دونوں واقعات کے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے ، مرنے والوں کے کوائف اور دیگر تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونون افراد نے گھر میں ہی خودکشی کی، ایک نے تانبے کی تار گلے میں لپیٹ کر زندگی کا خاتمہ کیا تو دوسرے نے پھاندا لگا کر جان دے دی۔

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 گنا زیادہ قیمت پر فیس ماسک فروخت کرنے والے ایک بھارتی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم سوشل میڈیا پر ماسک کی تشہیر کرکے گاہکوں کومقررہ نرخ سے 3 گنا زیادہ پیسوں پر فروخت کرتا تھا اور شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments