تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کویتی حکام نے 60 سالہ تارکین وطن کو مشکل میں ڈال دیا

کویت سٹی : کویتی حکام نے ساٹھ سال والے تارکین وطن کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے ریاست میں کام کرنے والے 60 برس کی عمر کے تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کویت حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ سرکاری شعبے کے ملازمین پر صادق نہیں آتا۔

ساٹھ سال کی عمر والے تارکین وطن کے بچوں کے لیے اقاموں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ اور اس فیصلے کے بعد استثنیٰ کا فیصلہ اگر جاری کیا گیا تو اس میں سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔

مرکزی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری لیبر مارکیٹ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 6000 مرد و خواتین ملازمین ہیں جن میں سے تقریبا 1800 افراد 65 سال سے زائد عمر کے ہیں جبکہ سرکاری شعبے میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 اور کچھ شعبوں میں 75 سال ہے۔

Comments

- Advertisement -