کویت سٹی : کویت نے عید الفطر کے پہلے روز سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرب ریاست کویت نے دو ماہ سے نافذ کرفیو عید الفطر کے پہلے روز سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کویت کی وزراء کونسل جلد ہی فیصلوں کا اطلاق کرے گی، جس کے تحت شیشہ کیفوں کے علاوہ ریسٹورنٹ سمیت زیادہ تر سرگرمیاں بحال ہوجائیں گیں۔
وزراء کونسل کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جس کے بعد کرونا کی وبائی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے، کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث پابندیوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلتے ہی ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔