جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کویت: وزیراعظم نے کابینہ کے استعفی امیر کویت کو پیش کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے وزیراعظم صباح الخالد الصباح نے کابینہ اراکین کے استعفے امیر کویت کو پیش کردئیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے آج امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کیا۔

 گذشتہ روز کویت کے وزرا اور کابینہ اراکین نے انتظامی معاملات میں‌ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد وزیراعظم کو اپنے استعفے پیش کئے تھے، استعفے دینے والوں میں کویت کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع سمیت کابینہ کے تمام اراکین شامل تھے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق اراکین اسمبلی نے کابینہ اور حکومت کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کے معاملے پر اختلاف کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفے دیئے، یہ استعفے اُس وقت سامنے آئے جب چند روز قبل اراکین اسمبلی نے کابینہ کی تشکیل نو سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم سے سوال کرنے کے لئے ایک تحریک پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کویت میں‌ بڑا سیاسی بحران، وزرا اور کابینہ اراکین نے استعفے دے دیے

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو تشکیل دی جانے والی کابینہ کے استعفے کی توقع اس ماہ کے شروع میں پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد کے بعد کی جارہی تھی۔تیس اراکین اسمبلی کی جانب سے پانچ جنوری کو ایوان کے پہلے سیشن میں قرار داد پیش کی گئی تھی، جس میں وزیراعظم سے قومی چلینجز، معاشی تنزلی اور انتخابات میں شکست کی وجہ کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے تھے، وزیراعظم کو 19 جنوری کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں اُن تمام سوالات کے جوابات دینا تھے جو اراکین اسمبلی نے اُن سے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ امیر کویت جن کا ریاست کے معاملات میں فیصلہ حتمی ہوتا ہے، کابینہ کا استعفیٰ قبول کریں گے یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں