تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کویت کا غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ اچانک تبدیل

کویت نے غیر ملکیوں کے مملکت میں داخلے پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی۔

کویت میں غیرملکیوں کو شرائط کے ساتھ مملکت میں داخلے کے لیے اجازت دینے کی تیاریاں ‏مکمل ہو چکی تھیں اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا کیا جانا تھا تاہم آخری لمحات ‏میں پابندی عائد کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی فراہم کردہ ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیرمعینہ مدت کے ‏لیے غیرملکیوں کے مملکت میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سے قبل کویت نے ممنوعہ ممالک کی فہرست میں موجود تمام ممالک کو نکال کر ہائی رسک ‏ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا تھا جس سے ان ممالک کو بھی براہ راست کویت آنے کی ‏اجازت دی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئے ‏اقدامات کیے گئے ہیں، ان اقدامات کا اطلاق اتوار 21 فروری 2021 سے کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کویتی سول ایوی ایشن نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر 35 ممالک کو ‏‏’ممنوعہ‘ کی بجائے ’اعلیٰ خطرہ‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے، نئے ممالک کی مذکورہ فہرست ‏میں شمولیت سے ہائی رسک ممالک کی تعداد 60 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کویتی صحت حکام نے جن 33 ممالک کو فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی وہ درج ذیل ‏ہیں:‏

جنوبی افریقا، پرتگال، انگولا، بوٹسوانا، جمہوری کانگو، کیپ وردے، ایسواتینی لیسوتھو، ملاوی، ‏زمبابوے، ترکی، جاپان، ماریشس، سیچلز، بولیویا، موزمبیق، نمیبیا، تنزانیہ، زمبیا، سورینام، سویڈن، آئر ‏لینڈ، سوئٹزرلینڈ، وینزویلا، پیراگوئے، ایکواڈور، گیانا، فرانسیسی گیانا، یوراگوئے، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو، ‏متحدہ عرب امارات، جرمنی اور امریکا۔

ان ممالک کو ان سابقہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں:‏

ایران، چین، برازیل، کولمبیا، آرمینیا، بنگلہ دیش، فلپائن، شام، اسپین، بوسنیا اور ہرزیگوینا، سری لنکا، ‏نیپال، بھارت، عراق، میکسیکو، انڈونیشیا، چلی، پاکستان، مصر، لبنان، ہانگ کانگ، اٹلی، شمالی ‏مقدونیہ، مالڈووا، پاناما، پیرو، سربیا، مونٹی نیگرو اور ڈومینیکنز، کوسوو، افغانستان، ارجنٹائن، فرانس، ‏یمن اور برطانیہ۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے ہائی رسک ممالک کے مسافروں پر لازم کیا ہے کہ وہ ’کویت ‏مسافر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی ہوٹل میں اپنے خرچ پر 14 دن کے قرنطینہ کے لیے بکنگ ‏کریں گے۔

ان ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافر صرف 7 دن کے قرنطینہ کے لیے بکنگ کریں ‏گے، جب کہ بقیہ سات دن اپنے گھر میں مکمل کرنا ہوں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ’کویت مسافر‘ پلیٹ فارم ‏http://kuwaitmosafer.gov.kw‏ پر اندراج کیے ‏بغیر کویت آنے والی پروازوں پر کسی بھی مسافر کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -