اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

خبردار سگریٹ نوشی پر اب بھاری جرمانہ ہوگا، خلیجی ملک کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف سخت اقدامات کو نافذ العمل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کی انوائرمنٹ پبلک اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے کی سخت ممانعت ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر پانچ ہزار دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سرکاری ترجمان اور پبلک ریلیشنز آفیسر شیخہ الابراہیم نے بتایا کہ جرمانے کا اطلاق صرف سگریٹ نوشی نہیں بلکہ الیکٹرانک سگریٹ، الیکٹرانک حقہ (شیشہ) اور تمباکو نوشی کے مقصد کے لیے استعمال ہونے ہر اشیا پر ہوگا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : فنگر پرنٹ سے متعلق غیرملکیوں کو خاص ہدایات

ایک پریس ریلیز میں شیخہ الابراہیم نے کہا کہ ای پی اے آرٹیکل نمبر 56 ماحولیاتی تحفظ قانون نمبر 42/2014 اور اس کی ترامیم کے تحت سرکاری اور نجی انتظامی ادارے، عوامی فائدے کی انجمنیں، ان کے انتظامی دفاتر، ان کے ملحقہ اور ہر وہ سائٹ ہیں جو ان کے دائرہ کار میں آتی ہے، وہاں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی۔

الابراہیم نے عوامی مقامات کے داخلی راستوں پر واضح جگہوں پر ‘نو سگریٹ نوشی’ کا نشان لگانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عوامی عمارتوں کے باہر ایش ٹرے رکھے گئے ہیں، انہیں داخلی راستوں سے اب کم از کم چار میٹر کے فاصلے پر رکھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں