تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کویت کا پاکستانی مسافروں سے متعلق اہم فیصلہ

کویت سٹی: کویت سول ایوی ایشن نے قومی ائیر کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سمیت چار ممالک کے لئے پروازیں چلانے کی درخواستیں موصول کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن کو آج قومی کمپنیوں کی جانب سے مصر اور بھارت کے لئے پروازیں چلانے کی درخواست موصول ہوئیں، سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ مصر اور بھارت کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کے لیے قومی ایئر لائنز (کویت ایئرویز اور الجزیرہ) کی آپریٹنگ درخواستوں پر نظر ثانی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک سے تجارتی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت سے مسافروں کے لئے کوٹہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمین کا کویت میں داخلہ مشکل ہو گیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت ایئر ویز کمپنی نے عرب جمہوریہ مصر کے لیے پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روزانہ دو پروازیں جبکہ اسکندریہ کے برج العرب ہوائی اڈے پر ہر ہفتے تین پروازیں شامل ہیں۔

الجزیرہ نے بھارت کے لیے روزانہ ایک پرواز اور ہفتہ میں ایک پرواز سری لنکا کے لئے چلانے کی درخواست جمع کرائی ہے،جہاں تک کویتی ایئرلائن کا تعلق ہے اس نے بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا کے لیے پروازیں چلانے کی درخواستیں پیش کیں تاہم ابھی تک کسی بھی قومی ایئرلائن نے نیپال میں کام کرنے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

کویت کی سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز سے گفت وشنید کے بعد ان ممالک کی قومی کمپنیوں سے آپریٹنگ درخواستیں ، آپریٹنگ شیڈول اور پروازیں شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -