تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کویت کا جشن آزادی منانے کیلئے تمام شہریوں کو خصوصی دعوت

کویت سٹی : کویت کے قومی دن کے موقع پر جشن منانے کیلئے شیخ عبداللہ السالم کلچرل سینٹر کی جانب سے کویت کے تمام شہریوں کوں دعوت عام دی گئی ہے ۔

اس حوالے سے شیخ عبداللہ السالم کلچرل سینٹر میں رنگارنگ سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلچرل سینٹر اس بات پر بھی پرجوش ہے کہ وہ اپنے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے دور حکومت میں پہلی بار یہ دن منائے گا۔

اس سلسلے میں شیخ عبداللہ السالم کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام مملکت کے تیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیئےجارہے ہیں جس میں شہری بھرپور شرکت کریں گے۔

کلچرل سینٹر کی جانب سے عوام کے نام جاری کیے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ اور آپ کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ چاہتے ہیں اگر آپ اس حوالے سے اپنی نظمیں ڈرائنگ یا آزادی کی مناسبت سے مضامین یا تاریخی کہانیاں ارسال کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں۔

جشن آزادی کے حوالے سے کلچرل سینٹر ایک نمائش کا اہتمام کرے گا جس میں ان بچوں کے فن پارے آویزاں کیے جائیں گے اور بہترین تخلیقی کاموں پر بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

خواہشمند بچے مقابلے میں شامل ہونے کیلئے اے فور کی شیٹ استعمال کریں اور اس پر کوئی نظم لکھیں یا تصویر بنائیں، کاغذ کے ایک طرف اپنا نام اور عمر لکھیں پھر اس پتے پر ای میل کردیں۔academy@ascckw_co

اس کے علاوہ سینٹر کی جانب سے بڑوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے بھی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس حوالے سے فوٹو گرافی کا مقابلہ ہوگا جس میں تمام فوٹو گرافروں کو جشن آزادی منانے اور اس میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -