اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کویت کے امیر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ صباح  الاحمد الصباح کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عرب اور کویت کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے امیر کو طبی معائنے کے لیے ہفتے کے روز اسپتال منتقل کیا گیا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کنا کے مطابق شیخ صباح الاحمد الصباح کی طبیعت بہتر ہے۔ سرکاری حکام کی جانب سے مزید کوئی اطلاعات جاری نہیں کی گئیں۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کویت کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔ شاہ سلمان نے شیخ صباح کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: کویت میں تاریخ رقم، 8 خواتین جج کے منصب پر فائز

یاد رہے کہ اگست 2019 میں بھی کویت کے امیر کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا کئی روز علاج کیا اور پھر وہ روبہ صحت ہوئے تھے۔

شیخ صباح الاحمد نے 2006 میں اقتدار سنبھالا جس کے بعد انہوں نے خطے کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور انداز میں سفارت کاری کی، علاوہ ازیں انہوں نے جنگ سے متاثر ہونے والے ممالک عراق اور شام کے لیے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں