فرانسیسی اسٹار فٹ بالر کیلیان ایمباپے کی کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ کے لیے فرانس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
کپتان ایمباپے کروشیا کے خلاف اس ماہ ہونے والے UEFA نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے لیے جمعرات کو نامزد کردہ فرانس کی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
26 سالہ ایمباپے کو اکتوبر اور نومبر میں نیشنز لیگ کے گروپ مرحلے کے لیے کوچ ڈیڈیئر ڈیسچیمپس نے فرانس کے آخری دو اسکواڈ سے باہر رکھا تھا۔
ریئل میڈرڈ کے سپر اسٹار کو ابتدائی طور پر فٹنس کے خدشات کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور اس سے پہلے ان کی نجی زندگی کے بارے میں آنے والی خبروں کے بعد انہیں باہر کیا گیا۔
ایمباپے اس کے بعد سے کئی مہینوں سے ریال میڈریڈ کے لیے اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال جس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اس کے لیے اس سیزن میں تمام مقابلوں میں 28 گول کیے ہیں۔
اسپینش لالیگا میں ایمباپے نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔ ان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ نے ریال ویلا ڈولڈ کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچی۔