منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ‘ کے معروف اداکار ویکاس سیٹھی چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس سیٹھی کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے آج صبح ہوئی، اداکار ویکاس سیٹھی بھارتی ڈرامہ انڈسٹری سمیت بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

- Advertisement -

ویکاس سیٹھی کی اچانک موت پر جہاں اُن کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں تو وہیں بھارتی شوبز شخصیات اور مداح بھی گہرے دُکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویکاس سیٹھی نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم ‘ میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ اُنہوں نے ڈانس شو نچ بلیے میں بھی شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں