ممبئی : بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پریمئیر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کی میوزک ویڈیو ’ترکلیاں‘گزشتہ دنوں جاری کی گئی، جس میں وہ بھارت کے مختلف خطوں میں دوڑتے نظر آرہے ہیں۔
فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ سے لے کر فلم ’’پریتم پیارے‘‘تک مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان صرف 17 ماہ کے عرصے میں 5 فلموں میں نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ عامر خان بہت کم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں یہ وہ واحد اداکار ہیں کہ ان کی اب تک کی بنائی جانے والی تمام فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔
https://www.mensxp.com/ampstories/buzz-on-web/entertainment/111608-aamir-khan-to-star-in-5-films-in-17-months-laal-singh-chaddha-pritam-pyare-salaam-venky.html
تاہم اس بار یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ 17 ماہ کے مختصر عرصے میں عامر خان اپنے مداحوں کو پانچ فلموں میں اپنی اداکاری سے محضوض کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا مشہور ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ’ کا ہندی ری میک ہے۔ اس فلم میں عامر کے علاوہ کرینہ کپور اور ناگا چیتنیا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
عامر خان پروڈکشنز اور ویاکام 18 نے مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کیا ہے، فلم کو معروف تیلگو اداکار چرنجیوی پیش کررہے ہیں اور یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
عامر خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں یہ فلم بنانے میں 14 برس لگے اور اس سال2022جون جولائی میں فلم کے آغاز کو 14 برس کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے۔