اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’لاپتہ لیڈیز‘ میں کردار کو حقیقی رنگ دینے کیلئے 160 پان کھائے، روی کشن

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ورسٹائل اداکار روی کشن کو 160 پان چبانے پڑے تھے۔

کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر 2025 کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے، فلم کا ہر کردار، گانا اور ہر اداکار کی اداکاری قابل تعریف ہے، تاہم روی کشن اس فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ ’لاپتہ لیڈیز‘ کو ڈھونڈنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے کردار کو بہت دلچسپ دکھایا گیا ہے جو سارا دن تھانے میں بیٹھ کر پان چباتا ہے، فلم کو آسکر کے لیے بھیجے جانے کے بعد روی کشن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کردار سے متعلق مضحکہ خیز واقعہ سنایا۔

- Advertisement -

روی کشن نے کہا کہ اس کردار میں پوری طرح فٹ ہونے کے لیے انھوں نے مجموعی طور پر 160 پان کھائے، شکر ہے مجھے پانے کھانے کی عادت نہیں پڑی

اداکارہ نے بتایا کہ کرن راؤ چاہتی تھیں کہ میرا کردار کچھ نہ کچھ چباتا رہے، انھوں نے سموسے کا مشورہ دیا، میں کہا پان کیوں نہیں کھائیں؟ میری پہلی پین انڈیا فلم تھی۔ یہ کہہ کر وہ ہنسنے بھی لگے۔

روی کشن کو اس فلم میں اپنے کردار کے لیے کافی پذیرائی ملی، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ قسمت کی بات ہے اور خدا کی مہربانی ہے، میں نے اپنے 33 سالہ کیریئر میں کسی پرفارمنس کے لیے اتنی تعریف کبھی نہیں دیکھی۔

بھارت کو آسکر کے حوالے سے اس فلم سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ فلم کو ناقدین کی جانب سے خوب پزیرائی ملی ہے۔ فلم کا موضوع بھی انتہائی دلچسپ ہے اور اس میں موجود سبھی اداکاروں نے بہترین کام کیا ہے۔

اس سے قبل کرن راؤ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اُن کی فلم آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہوجائے گی تو اُن کا خواب پورا ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گم ہوجاتی ہے اور اس کا دلہا گھونگھٹ کی وجہ سے پہچان نہ پانے پر دوسری دلہن کو ساتھ گھر لے آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں