23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر محکمہ لیبر نے کراچی میں فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی محکمہ لیبر نے فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سندھ فیکٹری ایکٹ کے تحت 23 اپریل کو فیکٹریز میں مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔
سندھ کے سیکرٹری لیبر حفیظ اللہ عباسی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل (منگل)کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔
23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔