بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کا کہنا ہے کہ لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے کہا کہ کروناٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد 14 سے50 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کرونا کے یومیہ 500 ٹیسٹ ہو رہے تھے،یومیہ ٹیسٹنگ استعداد اب 6500 تک پہنچ چکی ہے،اس ماہ کے آخر تک مزید 18 لیبز کام شروع کریں گی، مئی کے وسط تک ہر ضلع یا ڈویژن میں ٹیسٹنگ لیبارٹری موجود ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس7 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں،اس وقت ملک میں ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں، لیبارٹریز میں یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے،کم عملے، تکنیکی مسائل کے باعث استعداد کےمطابق ٹیسٹ نہیں ہو رہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبوں کو باقاعدہ تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں،57 ہزار کٹس کے بارے میں بعض شکایات ملی تھیں،جن کٹس کی شکایات ملی تھیں واپس منگوا لیاگیا تھا،واپس منگوائی گئی کٹس درست کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹرز کی تعداد 71 سے بڑھ کر 250 ہوچکی ہے، 3800 میں سے 1800 وینٹی لیٹرز مہیا کیے جاسکتے ہیں،این ڈی ایم اے نےساڑھے 8 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدی ہیں،ایک لاکھ کے لگ بھگ کٹس چین سے عطیہ میں ملیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا مزید کہنا تھا کہ این 95 ماسک کے علاوہ کرونا کا کوئی حفاظتی سامان درآمد نہیں کیا جا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں