تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انتخابات جیتنے پر ملک بھر میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا اعلان

لندن: برطانیہ کی لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات جیتنے پر پورے ملک میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے ووٹرز سے وعدے کرنے شروع کر دیے، لیبر پارٹی نے انتخابات جیتنے پر پورے ملک میں فری وائی فائی انٹرنیٹ دینے کا وعدہ کر لیا ہے۔

خیال رہے برطانیہ میں 2 کروڑ 70 لاکھ گھر ہیں، مفت وائی فائی کے لیے 20 بلین پاؤنڈز کے اخراجات درکار ہوں گے۔ دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی نے اس پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں فری وائی فائی کا منصوبہ خام خیالی ثابت ہوگا، کیوں کہ خدشہ ہے اس پر خرچ کی جانے والی ٹیکس کی رقم ضائع ہو جائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل برطانیہ میں عام انتخابات سے قبل جاری مہم کے دوران اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی ویب سروس پر ہیکرز نے حملے کیے تاہم ان حملوں کو مکمل طور پر ناکام بنادیا گیا تھا۔

بعد ازاں لیبرپارٹی کے سربراہ جریمی کوربن نے پارٹی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرسائبرحملوں کوتشویشناک قراردیا تھا۔

مزید پڑھیں : برطانیہ میں 12 دسمبر کو انتخابات ہوں گے

یاد رہے کہ برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جو وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے بریگزٹ پر قائم ڈیڈلاک کو توڑنے کے مطالبے پر شیڈول ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ نے قبل ازوقت انتخابات کا بل منظور کیا تھا، بل کے حق میں 438 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے، اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کا کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں، برطانیہ میں اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم ڈیڈ لائن سے تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -