اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کی بہبود پر تحریک انصاف کےعزم کا اعادہ کرتا ہوں مزدور ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
We remain committed to building Pakistan into a welfare state where the rights & welfare of our workers & farmers are protected & enhanced.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2022
عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ دیا، پناہ گاہیں اور لنگرخانے بنائے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، غریبوں کو وباسے محفوظ بنانےکیلئے احساس پروگرام متعارف کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات، آج مزدوروں کا عالمی دن ہے
اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کیصورت میں ڈھالنےکا پختہ عزم کئےہوئے ہیں جہاں ہمارےمحنت کشوں اور کسانوں کی فلاح و حقوق محفوظ ہی نہیں بلکہ ان میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کی قربانیوں اور ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے آج عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے۔