تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ورزش نہ کرنے سے عالمی معیشتوں کو 67 بلین ڈالر کا نقصان

لندن: حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر غیر فعال افراد عالمی معیشت کو 67.5 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

عالمی معیشتوں کو یہ نقصان صحت کے شعبہ میں اٹھانا پڑا۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گھنٹے کی ورزش ان نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق وہ افراد جو دن کا زیادہ تر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں اور ورزش نہیں کرتے ان میں قبل از وقت موت کا بھی شدید خطرہ موجود ہوتا ہے۔

economy-2

تمام وقت بیٹھ کر گزارنا امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ اگر آپ دن کے 8 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں تو آپ میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ البتہ اگر آپ کوئی ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی کرتے ہیں تو اس کا خطرہ میں کمی ہوجائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر فعال طرز زندگی ہر سال 5 ملین افراد کی جانیں لے لیتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ سگریٹ نوشی کے بعد اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ سگریٹ نوشی کے باعث ہر سال 6 ملین افراد کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

نارویجئین اسکول آف اسپورٹس سائنس کے پروفیسر الف ایکلنڈ کے مطابق، ’ضروری نہیں کہ آپ کوئی کھیل کھیلیں یا جم جائیں۔ لیکن ہر روز کم از کم ایک گھنٹہ اس کے لیے وقف کرنا ضروری ہے۔ 5 کلو میٹر کی چہل قدمی یا 16 کلو میٹر تک سائیکل چلانا بہترین طریقہ ہے‘۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ افراد جو دن کے 8 گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں لیکن دن کے بقیہ حصہ میں فعال رہتے ہیں، ان میں قبل از وقت موت کا امکان کم ہوتا ہے بہ نسبت ان لوگوں کے جو بیٹھ کر کم وقت گزارتے ہیں لیکن دن بھر غیر فعال رہتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ورزش نہ کرنے کے باعث 5 بڑی بیماریاں امراض قلب، فالج، ذیابیطس، بریسٹ کینسر اور بڑی آنت کا کینسر پیدا ہوتی ہیں جن کے باعث صحت کے شعبہ میں عالمی معیشتوں کو 2013 میں 67.5 بلین کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Comments

- Advertisement -