تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کا اسکاؤٹ کیمپ

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار لیڈیز اسکاؤٹ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں 100 طالبات تربیت کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق باحہ ریجن میں لیڈیز اسکاؤٹ کیمپ میں پہلی بار 100 طالبات حصہ لے رہی ہیں۔

مذکورہ کیمپ وزارت تعلیم کے ماتحت ہے، اس میں مملکت کے مختلف صوبوں اور کمشنریوں سے تعلق رکھنے والے 9 تعلیمی اداروں کی نمائندہ طالبات اور اسکاؤٹ کمانڈر شریک ہیں۔

مشیر سیکریٹری تعلیمی پروگرام ڈاکٹر ایمان الفریدی نے کہا کہ یہ کیمپ لیڈیز اسکاؤٹس کی تاریخ کا پہلا ہے۔

یہ کیمپ مملکت کے تمام علاقوں میں لیڈیز اسکاؤٹس کیمپ کی بنیاد ثابت ہوگا، آئندہ ہفتے یہ کیمپ باحہ سے عسیر ریجن منتقل ہوگا پھر الاحسا میں لگایا جائے گا۔ اس کے ذریعے اسکاؤٹ سرگرمیوں کو فروغ اور قومی اقدار کو استحکام حاصل ہوگا۔

الفریدی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے کیمپ طالبات کو قومی فرائض کی ادائیگی کا اہل بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اسکاؤٹس کیمپ میں ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات عمرہ اور حج کے زائرین کی خدمت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ رضا کارانہ سرگرمیوں میں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سکاؤٹس کے ہم پلہ کردار ادا کرسکیں گی۔

Comments

- Advertisement -