تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’ڈیانا‘ کی زندگی کے آخری ایام کی کہانی، ’اسپنسر‘ کی نئی جھلکیاں

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے آخری ایام کی کہانی پر بننے والی فلم کی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی کے آخری ایام کی کہانی پر بننے والی سنسنی خیز ڈرامہ فلم ’اسپنسر‘ کی نئی جھلکیاں جاری کی گئی ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹار کرسٹن اسٹیورٹ آنجہانی لیڈی ڈیانا کے روپ میں پانچ نومبر کو پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

فلم میں لیٰڈی ڈیانا کے والد جان اسپینسر کے کردار سمیت شہزادہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کا کردار بھی شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ’اسپینسر‘ کے ٹریلر کو فرانس میں آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی شروع ہونے والے وینس فلم فیسٹیول سے چند دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا۔

وینس فلم فیسٹیول میں مذکورہ فلم کا ورلڈ پریمیئر منعقد کیا جائے گا جب کہ اسے رواں برس نومبر میں سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں صرف لیڈی ڈیانا کی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کے مسئلے کو دکھایا جائے گا۔

فلم کی ٹیم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ’اسپینسر‘ کی کہانی لیڈی ڈیانا کی شادی اور طلاق کے معاملے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں انہیں والدہ کے روپ میں دکھائے جانے سمیت ان کی زندگی کے ابتدائی چند سال بھی دکھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ لیڈی ڈیانا کی شہزادہ چارلس سے 1996 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے ایک سال بعد 1997 میں وہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -