جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب : بیٹی نے اپنے والد کو کورونا ویکسین لگائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی مہم کامیابی سے جاری ہے، ڈاکٹر بیٹی نے اپنے والد کو کورونا ویکسین لگائی، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسین لگانے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے دوران لیڈی ڈاکٹر کی اپنے والد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کی ویڈیو غیر معمولی طور پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے شہری نے سعودی حکومت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے لوگوں کو اس مہلک وائرس سے بچانے کے لیے عظیم مہم شروع کی گئی ہے۔

- Advertisement -

شہری نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد اب دوسری خوراک لینے آیا ہوں جو میری بیٹی نے دی، مجھے فخر ہے کہ میری بیٹی بھی اس ٹیم میں شامل ہے جو لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کےلیے صف اول میں موجود ہے۔

بیٹی نے والد کو ویکسین لگانے کے بعد احترام میں ان کے سر پر بوسہ دیا اور ان کے لیے لمبی عمر کی دعا کی۔

ویکسین لگوانے کے بعد شہری کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی تکلیف ہوئی اور نہ ہی کسی طرح کا خوف طاری ہوا انتہائی آرام سے تمام مراحل مکمل ہوگئے۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز ریاض سے کیا گیا تھا بعدازاں جدہ اور مشرقی ریجن میں بھی سینٹرز قائم کیے گئے۔

سعودی عرب میں ویکسین دو مراحل میں لگائی جا رہی ہے، پہلی ویکسین کے 21 دن بعد دوسری ڈوز لگائی جاتی ہے۔ویکسین لگوانے لیے وزارت کی جانب سے جاری ایپ صحتی پر خود کو رجسٹر کیا جانا لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں