تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’میں نفسیاتی مریضہ بن چکی ہوں‘ : معروف گلوکارہ کا اپنے بارے میں‌ انکشاف

لاس اینجلس: مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نفسیاتی امراض کا شکار ہوچکی ہوں ، اب باقاعدگی سے ادویات لیتی ہوں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں لیڈی گاگا نے بتایا کہ ’ہاں مجھے اس بات کا علم ہے کہ میں نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوگئی ہوں، اس لیے اب میں اس بیماری کی ادویات بھی استعمال کرتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنے دماغ کو ہمیشہ قابو کرنے میں ناکام رہتی ہوں، جب کوئی بات مزاج کے خلاف ہو تو اُس کے بعد جو حالت ہوتی ہے وہ میرے خود کے بس میں نہیں ہے‘۔

لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ ’میں ڈاکٹر سے  دماغی امراض کا علاج بھی کرا رہی ہوں، مجھے کسی بھی بات پر کبھی بھی اس قدر غصہ آتا ہے کہ پھر اپنا آپ بھی یاد نہیں رہتا اور اُس وقت میں کچھ بھی کرسکتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: آسکر جیتنے کے بعد لیڈی گاگا کی جذباتی تقریر وائرل

چونتیس سالہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ادویات کھانے سے مجھے بہت زیادہ افاقہ ہوا مگر ابھی بھی صورت حال قابو میں نہیں ہے۔

’میں نے ایک بار نفسیاتی بیماریوں کے حوالے سے گانا لکھنے کا ارادہ کیا، مگر جب بیٹھی تو پھر دماغ آپے سے باہر ہوگیا اور کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جس کے بعد مجھے دوا کھا کر سونا پڑا تھا’۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ میرا اعتراف مداحوں اور میرے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، مگر اب وقت ہے کہ سب کو بتا دوں کیونکہ میں بھی انسان ہوں، بعض اوقات میرا دماغ بھی بالکل بند ہوجاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مداح کی خواہش پوری کرنے کے چکر میں‌ کنسرٹ کے دوران حادثہ، گلوکارہ زخمی، ویڈیو وائرل

لیڈی گاگا نے اس انٹرویو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر بھی تبصرہ کیا اور بتایا کہ ’اُس وقت میری عمر صرف 19 برس تھی، جب سے سکون کی دوا کھاتی ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -