بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات منظور، دھرنا ختم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات مان لیے گئے، سیکرٹری ہیلتھ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد لاہور کے مال روڈ پر دیا گیا دھرنا پانچ روز بعد ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد لاہور مال روڈ چیرنگ کراس پر پانچ روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،۔

کئی روز کے مذاکرات کے بعد بالآخر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاملات طے پا گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کانوٹی فیکیشن جاری ہوگیا ہے، کامیابی کا ساراکریڈٹ ہیلتھ ورکرز کوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ دھرنے کے پانچ روز کے دوران پنجاب اسمبلی کی اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں، دھرنے کے باعت چیئرنگ کراس پر ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسن حفیظ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی درخواست پر کیس کی سماعت میں عدالت نے دھرنا ختم کراکے رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے حکومت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو دو اپریل کوطلب کرلیا ہے، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کو 5 روز گزر گئے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔


 خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں