اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفدنے وزیراعلیٰ سندھ کا راستہ روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیڈی ہیلتھ ورکرز کےوفد نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا راستہ روک لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کےمطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا نیو سندھ سیکریٹریٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس جاتے ہوئے راستہ روک لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی سے اتر کر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل سنے اور انہوں نے کہا کہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کردیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ اپنا وفد وزیراعلیٰ ہاؤس بھیج دیں اور آپ کی تنخواہوں سے متعلق جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کا ترقیاتی کاموں کی رفتار پرعدم اطمینان کااظہار

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں سرکاری محمکوں کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں