ٹوبہ ٹیک سنگھ: کراچی، لاہور اور صادق آباد کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تن خواہوں کے لیے احتجاجی دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز شہباز چوک پر احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئی ہیں، دھرنے میں بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز شریک ہیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ انھیں 2008 سے تن خواہوں کے واجبات نہیں مل رہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے واجبات جلد ادا کیے جائیں۔
احتجاجی دھرنے کے باعث شہباز چوک کے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا ہے، جھنگ روڈ، رجانہ روڈ، شور کوٹ روڈ اور گوجرہ روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی، لاہور اور رحیم یار خان میں واقع شہر صادق آباد میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا تھا۔
لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات منظور، دھرنا ختم کردیا
رواں سال تیس مارچ کو اپنے مطالبات کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دیا تھا جو پانچ روز جاری رہا، جسے سیکریٹری ہیلتھ کے ساتھ کام یاب مذاکرات کے بعد ختم کیا گیا۔
کراچی:لیڈی ہیلتھ ورکرزکااحتجاج رنگ لے آیا
گزشتہ سال جنوری میں کراچی میں بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تن خواہوں اور دیگر حقوق کے سلسلے میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انھیں یقین دہانی کرادی تھی۔
صادق آباد: سپریم کورٹ احکامات، 320لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تقرری اسناد تقسیم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔