جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

رپورٹر صدف نعیم لاہور میں سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اپنی صحافتی ذمے داریوں کی ادائیگی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹرصدف نعیم کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا اس سے قبل ان کی نمازجنازہ اِچھرہ میں ادا کی گئی۔

تحریک انصاف کے فواد چوہدری، حماد اظہر و دیگر نے صدف نعیم کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی ان کے علاوہ نماز جنازہ میں پی ایف یو جے، پی یو جے کے عہدیداروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

حکومت پنجاب نے مرحومہ کےلواحقین کیلیے 25 لاکھ روپے امداد اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلیے وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم عمران خان ہدایت پر امداد رقم بڑھا کر 50لاکھ روپے کردی گئی۔

لانگ مارچ میں کنٹینر کی زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

اس سے قبل مرحومہ صدف نعیم کے شوہر نے متعلقہ تھانے کو اپنےخط میں لکھا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتا جس کے بعد خاتون صحافی کی میت ڈی ایچ کیو اسپتال سے بغیر کسی قانونی کارروائی کے شوہر کے حوالے کر دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں