اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لاہور کے قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر کے مطابق لاہور کے علاقے فرید کالونی میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی قبرستان پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جبکہ نومولود کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد گورکن رفاقت کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور اُسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

دریں اثنا لاہور کے لوئر مال کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: نومولود بچے کی میت قبر سے نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او لوئر مال آصف فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ  رواں سال اپریل میں  پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دی تھی ۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو شک کی بنا پر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ الیاس کی گود میں موجود نومولود زندہ نہیں بلکہ مرا ہوا تھا۔ پولیس تفیتش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ میت لاہور کے شہری شجاع الرحمن کے نومولود بیٹے کی تھی جو شادی کے سات سال بعد پیدا ہوکر چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کرگیا تھا۔ ملزم الیاس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ وہ قبرستان میں موجود تھا اور جیسے ہی اہل خانہ تدفین کے بعد قبرستان سے باہر نکلے تو اُس نے قبر کھود کر جسد خاکی کو باہر نکالا اور چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں