لاہور: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شاہدرہ میں کومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شاہدرہ کے نزدیک برکت ٹائون میں کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہا، گرفتار افراد سے گولہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کومبنگ آپریشن کیا گیا، گرفتار دہشت گردوںکا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے.
واضح رہے کہ گجر خان اور کلر پور سیداں کے بعد پنجاب میں یہ دوسرا کومبنگ آپریشن ہے،سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی تھی.
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوںکا ایک اور سلیپر سیل پکڑ لیا.