جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

لاہور : باپ اپنے دو معصوم بچوں سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھائی کو بچاتے ہوئے بہن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ان دونوں کو بچانے کیلئے باپ بھی اپنی جان گنوا بیٹھا، تین لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ میں باپ اور دو معصوم بچوں کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، اس افسوسناک واقعے پر اہل محلہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 8سالہ بچے گوہر کو لوہے کے راڈ سے کپڑے اتارتے ہوئے کرنٹ لگا، گوہر کو بچانے کے دوران اس کی 11سالہ بہن فائزہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئی اور بعد ازاں دونوں کو بچاتے ہوئے ان کا باپ آصف بھی جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا، بعد ازاں ایک ساتھ تین لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں