اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

لاہور : ٹک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹک ٹاکر کی ویڈیو بنانے کے دوران فائرنگ سے چودہ سال کا لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے اکبری گیٹ میں ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے چودہ سال کا لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا ملزم ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے گاڑی میں سوار لاہور کی سڑکوں پر ہوائی فائرنگ کرتا تھا۔

اس دوران لڑکے کی گردن پرگولی لگی اوروہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے، پولیس نے ملزم واصف کو گرفتارکرکےاس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں