جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم لاش ورثا کو دے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، واقعے کو چھپانے کے لیے ملزم نے والدین سے جھوٹ بولا اور لاش اُن کے حوالے کر کے چلا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 سالہ احسان نامی بچے کی گلہ کٹی لاش ملی جس کو اسپتال منتقل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق احسان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کا گلہ چھری سے کاٹا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

میڈیکل لیگو آفیسر کے مطابق ملزم نے والدین کو بتایا کہ اُن کا بچے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوا، پولیس نے والدین کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید حقائق سامنے آئیں گے کیونکہ ابتدائی بیان میں گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اُس نے ساتھیوں سمیت خالی گھر میں لے جا کر بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کا نوٹس

بعد ازاں آئی جی پنجاب نے لاہور میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی اور لواحقین کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں بچے سےمبینہ زیادتی اور قتل کےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی۔

سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ملزمان کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے، حکومت ہر قیمت پر متاثرہ خاتدان کو انصاف فراہم کرے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں