اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور میں سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سوتیلی ماں کے تشدد سے مبینہ طور پر 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے باغنپورہ میں ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ طور پر سوتیلی ماں کے تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ مسکان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ سوتیلی ماں کے تشدد سے بچی کی موت ہوئی ہے جبکہ بچی کے والد سفیر احمد نے دوسری شادی کررکھی ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کا والد اور سوتیلی ماں زیرحراست ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے موچکو میں سوتیلی ماں کے تشدد سے زخمی ہونے والی 12سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بچی پر گرم آہنی راڈ سے تشدد کیا گیا۔

پڑوسیوں نے بچی پرتشدد دیکھ کر اس کی ویڈیو بنائی تھی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیا تھا، بچی کی شناخت انوشہ کے نام سے ہوئی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ بچی کے والد اور سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ بچی کے جسم پر تشدد اور جلائے جانے کے واضح نشانات موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں