تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور میں شہری نے مسلح لٹیرے پر حملہ کردیا

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں لوٹنے آنے والے ڈاکو پر شہری نے حملہ کردیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شہری نے لوٹنے والے ڈاکو کو دن میں تارے دکھادئیے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز کی افتخار کالونی میں شہری نے ناصرف ڈکیتی کی واردات ناکام بنائی بلکہ ڈاکو کی خوب دھلائی بھی کی۔

شہری کی جانب سے اچانک حملہ کرنے پر ڈاکو نے اپنا اسلحہ چھوڑ کر بھاگنے میں عافیت جانی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے بے حسی کی انتہا کردی جب نوجوان اسلحہ جمع کروانے تھانے پہنچا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو میں ناکام ہوگئی ہے اور اپنے ہی مسئلوں میں الجھی دکھائی دیتی ہے جبکہ شہری اپنی قیمتی اشیا، نقدی و موبائل فون سے محروم کردئیے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا تھا اور پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -