جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

لاہور: سفاک بیٹے نے ماں کو بےدردی سے قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کر کے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق باٹاپور کے علاقے میں 45 سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ماں کا قاتل بیٹا نکلا جس نے واردادت کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ فرزانہ بی بی کا قاتل 18 سالہ بیٹا حسن نتھا ملزم حسن کو اپنی والدہ کے کردار پر شک تھا اور اسی بنیاد پر چھری کے وار سے والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نےدوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ملزم نے والدہ کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینےکی کوشش کی تھی۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے اس حوالے سے ابتدائی چواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں