لاہور: برکی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے بینک لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی، پانچ ڈاکوؤں عملے کو یرغمال بناکر ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے بینک لوٹ لیا، پانچ ڈاکوؤں عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بینک میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ڈاکووں کو بینک میں داخل ہوتے اور سیکیورٹی گارڈزپرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ڈاکو پہلے سے اندرتھا، ساتھیوں کے آنے پر اندر موجود گارڈ سے گن چھینی، 2ڈاکوں نے کیپ اور ماسک پہن رکھے تھے جبکہ 2ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظر آ رہےہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے تھانہ برکی کی حدود میں بینک ڈکیتی کا مقدمہ انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرارہوئے، واردات کرنے والوں کی عمر25سے30 سال کے درمیان تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 2 سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، کلوزسرکٹ فوٹیجزمیں 2 ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیجزاورسیف سٹی اتھارٹیزکےکیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے گا۔